موٹرسائیکل سواروں کی پو لیس پر فائرنگ ،تعاقب پر ایک گرفتار
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ نیو سبزی منڈی رنگ روڈ میری پٹرولیم کے قریب گذشتہ رات گشت پر۔
مامور پولیس ملازمین کی مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کے دوران ملز موں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کار روائی کے دوران مسلح ملزم موٹرسائیکل پھینک کر قریبی آبادی کی جانب فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا شاہد اعوان،انچارج چوکی سبزی منڈی اے ایس آئی محمد عدنان اور پولیس ملازمین موقع پر پہنچ گئے تعاقب کے دوران ایک ملزم کو ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں قریبی آبادی سے گرفتار کر لیا ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ملزم کے قبضہ سے ایک پستول اور موٹرسائیکل کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔