کمشنر نے ڈویژنل پبلک سکول کے دو روزہ فن فیئر کا افتتاح کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگو دہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈویژنل پبلک سکول کے دو روزہ فن فیئر کا افتتاح کر دیا۔ لاہور روڈ پر مین کیمپس پر منعقدہ فن فیئر میں بچوں کیلئے جھولے ،کھانے کے سٹالز، کپڑے کے سٹال، میجک شو کھلونے۔۔
اور جیولری کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ فن فیئر میں ڈی پی ایس کے دونوں سکولوں کے علاوہ قریبی علاقے کے بچوں، والدین اور دیگر نجی سکولوں کے طلباء و طالبات اورفیکلٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بچوں نے میجک شو اور گھوڑا ڈانس میں بڑی دلچسپی کا اظہار کیا۔ کمشنر نے والدین سے ملاقات کی اور ادارے کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں بارے آگاہی لی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی ایس کو سرگودہا ڈویژن کی بہترین درسگاہ بنانے کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے والدین کا تعاون بھی لائق تحسین ہے ۔ فن فیئر آج اتوار کے روز بھی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ دوسرے روز کا اہم ایونٹ میوزیکل شو ہوگا۔