تحصیل کلورکوٹ میں دو روزہ ٹریننگ سول ڈیفنس کا اہتمام
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں تحصیل کلورکوٹ میں دو روزہ ٹریننگ سول ڈیفنس کا اہتمام کیا گیا۔
انچارج سول ڈیفنس سرفراز ہاشمی نے ٹریننگ سول ڈیفنس بیسک جنرل، دہشتگردی سے حفاظتی اقدامات، ریسکیو فرسٹ ایڈ اور ایمرجنسی ہینڈلنگ کے حوالے سے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیشن ورک شاپ سیفٹی مکمل کروایا جہاں پر لیکچرز اور عملی مظاہرہ کیا گیا اخر میں مکمل ٹریننگ میں شمولیت اختیار کرنے والے ایم ایس ڈاکٹر کلیم ہاشمی نے سول ڈیفنس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔