عوامی خدمات کے شعبوں کو سروسز بہتر کرنیکا ٹاسک
ملتا ن(وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر)عوامی خدمات کے شعبوں کوسروسز بہتر کرنیکا ٹاسک دیدیا گیا۔ملتان اور مضافاتی علاقوں میں صحت ، تعلیم، ضلعی محکموں کو سروسز بہتری کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم ،ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ افسر سرپرائز وزٹ کرکے جائزہ لیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گزشتہ روز دورہ تحصیل جلالپور پیر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے بنیادی مرکز صحت علی پور سادات کے زیر تعمیر منصوبے کی انسپکشن کی جبکہ عارضی بلڈنگ میں قائم بی ایچ یو کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی اور ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے جلالپور پبلک سکول کا بھی دورہ کیا اور کلاس رومز سمیت مختلف تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ کو سکول کی بہتری کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔دریں اثنائڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے وٹرنری ہسپتال علی پور سادات کا بھی دورہ کیا اور فیلڈ سٹاف کی انسپکشن کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تمام شعبوں میں عوام کو بہتر سروس ڈیلیوری اور ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اس حوالے سے جلالپور پیر والہ اور شجاع آباد سمیت تمام دور دراز علاقوں کا دورہ کرکے مسائل کا خود جائزہ لونگا۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ ذوالفقار علی خان نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔