پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے :رمیش اروڑہ
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب، رمیش سنگھ اروڑہ نے ملتان کے اہم دورے کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے کوائر کیتھیڈرل چرچ آف سینٹ میریز دی ورجن ملتان کا وزٹ کیا، جہاں انہوں نے چرچ کی مرمت و آرائش کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح بھی کیا اور کرکٹ کے میدان میں لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہماری اقلیتی کمیونٹیز پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور حکومت اقلیتی کمیونٹیز کو تمام حقوق فراہم کرنے میں کوشاں ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمیشہ کہا ہے کہ اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی کمیونٹیز کا بڑا ہاتھ ہے اور ان کی خدمات خصوصاً صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں ہیں۔