انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے محکمے کردار اداکریں، قراۃالعین

 انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے محکمے کردار اداکریں، قراۃالعین

مظفر گڑھ،مونڈکا(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ کل سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے والدین سمیت تمام متعلقہ محکمے اپنا کردار ادا کریں۔

ضلع مظفرگڑھ کے 8لاکھ 49 ہزار 423 بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ، عوام کو آگاہ کریں کہ وہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلوائیں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ یہ بات انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں اور دوسرے والدین کو بھی اس کی تلقین کریں، انسداد پولیو مہم میں پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں