نشترہسپتال میں 300نابینا افراد کی کامیاب سرجری
ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض چشم نے انسانیت کی خدمت میں اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اب تک تقریباً 300 کے قریب نابینا مریضوں کی بینائی لوٹا دی نابینا پن کے شکار مزید 05 مریضوں کی گزشتہ روز کامیاب سرجری کے بعد بینائی لوٹا دی گئی۔
پانچوں کارنیا ڈاکٹر غلام قادر نے امریکا سے عطیہ کئے ،نشتر ہسپتال کے علاوہ اب آنکھوں کے 150 بستروں پر مشتمل علیحدہ ہسپتال بھی فعال جہاں آئی بینک سوسائٹی کا قیام عمل میں لانے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں، تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل اور ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر رائو کی کاوشوں کے باعث نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں نابینا پن کا شکار مریضوں کی بینائی لوٹانے کا سلسلہ جاری ہے ۔پہوٹا کی جانب سے جولائی 2021 میں کارنیا ٹرانسپلانٹ کی باقاعدہ اجازت ملنے کے بعد نشتر ہسپتال سے تعلیم یافتہ گریجویٹس کی نجی تنظیم ایسوسیشن ایشن آف فزیشن آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکا(اپنا) کے تعاون سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو اور انکی ٹیم نے اب تک 300 کے قریب مستحق اندھے پن کا شکار مریضوں کی کارنئیل گرافٹ(کارنیا پیوندکاری) کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں ۔