بچے سیاسی کتاب نہ ہی پڑھیں تو بہتر ہے ، گورنر سندھ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ19واں عالمی کتب میلے کے تیسرے روز 90سے زائد نجی اسکولوں کے ہزاروں طلباء و طالبات کی شرکت رہی جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر۔۔۔
چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹرفواد احمد، یوسی 8کے وائس چیئرمین آصف عبد الکریم، مذہبی، ادبی اور سماجی شخصیا ت سمیت تقریباً3لاکھ سے زائد شہریوں نے عالمی کتب میلے کا دورہ کیا۔ہفتہ کو سینئر صحافی اور معروف شاعر اے ایچ خانزادہ کی حمد و نعت کا مجموعہ عشق عقیدہ کتاب کی رونمائی بھی ہوئی۔اب تک تین روز میں تین کتب کی رونمائی ہوچکی ہے ۔ گورنر سندھ نے 19ویں عالمی کتب میلے میں مختلف اسٹالوں کے دورے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کتب میلے کی انتظامیہ سے بات کروں گا کہ کتب میلے کا دائرہ پورے پاکستان تک پھیلائیں۔ کتب کو دوست بنائیں اور اس پر عمل کرنے کی بھی ضرور ت ہے ۔ بچے سیاسی کتاب نہ ہی پڑھیں تو بہتر ہے ، نئی نسل کو کتاب دوست بننا پڑے گا۔ کتاب سے محبت اور دوستی کے لیے گورنر ہاؤس میں سیل قائم کریں گے ، زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے کتاب پڑھنا بہت ضروری ہے ۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کو کتاب کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے ، کتب میلے سے بہت ساری کتابیں خرید کر مختلف جامعات میں رکھواؤں گا۔