الرؤف گروپ آف کمپنیز کاکڈزپرینیور کلب کا اجرا
کراچی (پ ر)الرؤف گروپ آف کمپنیزکے انجینئر دانش بن رؤف اورڈائریکٹر اسکول آف اسکالرز سیما دانش کی جانب سے پاکستان میں پہلی مرتبہ بچوں میں کاروباری تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ’’ کڈزپرینیور کلب ‘‘کے اجرا کی تقریب منعقدکی گئی۔
تقریب میں اسمارٹ انٹرپرینیور سوسائٹی کے بانی چیئرمین انجینئر مہتاب حسین بلوچ،گوہر گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین محمد حنیف گوہر،آوری کوسٹل کی اعزازی قونصل جنرل فضل کریم دادابھائی، ایران کے وائس قونصل غلام عباس زبولی،زمین۔کام ساؤتھ کے سربراہ محمد شعیب،ایس اے آئی کے چیف ایگزیکٹو اطہر اقبال، عمران گروپ آف کمپنیز کے سینئرریجنل منیجر عثمان خان، ڈیل ٹیکنالوجیز کے جی ایم محمداطہر، ٹی سی این ایگزیکٹر فورم کے شہریار،چیئرمین آباد محمد حسن بخشی، الرؤف گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین عاطف بن رؤف شریک تھے ۔