عالمی کتب میلہ آئندہ حکومتی اشتراک سے منعقد کرنے کا منصوبہ

عالمی کتب میلہ آئندہ حکومتی اشتراک سے منعقد کرنے کا منصوبہ

کراچی(آن لائن) ایکسپو سینٹر میں عالمی کتب میلے میں اب تک 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے شرکت کی ہے ۔

ہفتے کو تیسرے دن بھی ہزاروں کی تعداد میں کراچی کے مختلف نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور ماہرین تعلیم شریک ہوئے ، کتب میلہ کے کنوینر وقار متین کے مطابق اب تک لاکھوں کتابیں فروخت ہو چکی ہیں۔وقار متین کے مطابق ایکسپو میں گنجائش نہ ہونے کے سبب متعدد پبلشرز کو جگہ بھی فراہم نہیں کی جا سکی ہے ، اس لیے آئندہ سال ہم تمام ہال بک کرنے کی کوشش کریں گے۔وقار متین نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ آئندہ سال سندھ حکومت کے اشتراک سے کتب میلے کا انعقاد کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں