ڈی پی او چنیوٹ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے

ڈی پی او چنیوٹ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے جاتے ہیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جار ہے ہیں ۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد نے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲ احمد کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں