ڈیٹا فار ڈویلپمنٹ منصوبہ ایک انقلابی قدم ، رومینہ خورشید عالم

ڈیٹا فار ڈویلپمنٹ منصوبہ ایک انقلابی قدم ، رومینہ خورشید عالم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وزیرِاعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ ڈیٹا فار ڈویلپمنٹ منصوبہ ایک انقلابی قدم ہے۔۔۔

 جو ترقی کے میدان میں ایک نیا زاویہ لے کر آیا ہے جس میں ملک بھر کے عوامی اداروں کے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو یکجا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی آئی اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ ڈیٹا فار ڈو یلپمنٹ سمپوزیم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمپوزیم میں پائیدار ترقی کے لئے ڈیٹا کے استعمال کے عزم کی تجدید کی گئی۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا قابل اعتماد ڈیٹا کی کمی اکثر فیصلہ سازی میں رکاوٹ بن جاتی ہے، معلومات پر مبنی ڈیٹا فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنا کر ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ تقریب کے دوران رومینہ خورشید عالم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں