میاں زید الرحمن رمدے کی محلہ مدینہ آباد آ مد ، پہلوانوں سے ملاقات
جکھڑ (سٹی رپورٹر )میاں زید الرحمن رمدے کی مدینہ آباد اکھاڑے میں آمد ۔ پہلوانوں سے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی ۔
امیدوار قومی اسمبلی میاں زید الرحمٰن رمدے نے شوکت پہلوان کی خصوصی دعوت پر محلہ مدینہ آباد میں اکھاڑے میں آمد پر پہلوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے کے بعد ان کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پہلوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرواؤں گا ۔