ٹو بہ :غیر قانونی ایل پی جی اور آئل کاروبار کیخلاف کارروائیاں جاری
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کے مطابق سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیمیں ضلع بھر میں ایل پی جی ری فلنگ اور آئل کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 77 دکانیں سیل کی گئیں، 28 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کروائے گئے جبکہ 31 دکانوں کے چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کروائے گئے ۔ عدالتی فیصلوں کے مطابق متعدد افراد پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 84 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔