مین شاہراہ پر دکان قائم کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ، شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مین شاہراہ پر دکان قائم کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ستیانہ روڈ پر قائم چائے کیفے کے مالک نے مین شاہراہ پر کرسیاں، فریج اور دیگر سامان رکھتے ہوئے روڈ بلاک کرنے کے ساتھ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔