نومبر میں 23فوڈ یونٹ بند ‘ایک کروڑ سے زائد کے جرمانے
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نومبر میں کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں جسکے مطابق گوجرانوالہ ریجن بھر میں ملاوٹ مافیا کو ٹف ٹائم دیا گیا۔
16ہزار 49فوڈ پوائنٹس سپلائرز کی چیکنگ کی گئی،ایک ہزار205 فوڈ پوائنٹس کو ایک کروڑ 42لاکھ 35ہزار 700کے جرمانے ، 23مقدمات، 53یونٹ بند، 206سیمپل لئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر گوجرانوالہ، سیالکو ٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور نارووال میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ نومبر میں 80ہزار لٹر ناقص آئل، 25ہزار لٹر پانی، 4ہزار کلو ملاوٹی مصالحہ جات، ایک ہزار کلو سے زائد گوشت، 700لٹر ملاوٹی دودھ‘ 500کلو سے زائد ممنوعہ و ایکسپائر اشیا اور بھاری مقدار میں دیگر اجزا موقع پر ہی تلف کرد ئیے گئے ۔