پورٹ قاسم میں 132کے وی گرڈ اسٹیشن کے قیام کا معاہدہ طے
کراچی(بزنس رپورٹر)کے الیکٹرک اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان پورٹ قاسم میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے قیام کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔۔۔
جس کا مقصد محمد بن قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات کو مکمل اور مستحکم بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیا گرڈ اسٹیشن محمد بن قاسم انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کو 26میگاواٹ تک قابلِ اعتماد اور بلا تعطل بجلی فراہم کرے گاجس سے ٹرمینل کی آپریشنل استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا اور توانائی کے تسلسل کو بھی مضبوط بنیاد ملے گی ۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے صنعتی سرگرمیوں کو بہتر تحفظ ملے گاجبکہ بجلی کی فراہمی کا جدید انفرااسٹرکچر بندرگاہ کے تجارتی حجم میں اضافے میں معاون ثابت ہوگا۔