کرپٹ پولیس اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں :آر پی او
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس خرم شہزاد حیدر نے ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔آر پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چا ق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ایس ایس پی ریجن کرائم محمد شہباز،ایس پی لیگل صفدر ہنجراا و ردیگرافسر وں سمیت آفس سٹاف نے آر پی او کا استقبال کیا۔
آرپی او خرم شہزاد حیدر ر وڑائچ نے انچارج برانچزسے ملاقات کی اور جاری انتظامی و پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ حا صل کی۔ اس موقع پر آرپی او خرم شہزاد حیدر ر وڑائچ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،عام آدمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔مزید کہا کہ جرائم کی بیخ کنی،عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور پولیس ملازمین کی ویلفیئر تر جیحات میں شامل ہے ، محکمانہ امور میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ آرپی اونے کہاکہ کرپٹ پولیس اہلکاروں کی ریجن میں کوئی گنجائش نہ ہو گی۔چوروں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور قبضہ گروپوں کو ریجن گوجرانوالہ میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،انسداد جرائم کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی اور کمیونٹی پولیسنگ پر زور دیا جائے گا۔