ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ستھرا پنجاب میں ضم کرنے کیلئے اجلاس
اثاثہ جات، مشینری، گاڑیوں، عملہ، ورکرز اور دیگر وسائل پر تفصیلی بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ستھرا پنجاب اتھارٹی میں ضم کرنے کے عمل سے متعلق ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہو، اجلاس میں سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور تمام تحصیل منیجرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی شاہد عمران نے ضلع سرگودہا میں کمپنی کے اثاثہ جات، مشینری، گاڑیوں، عملہ، ورکرز اور دیگر وسائل کی تفصیلی بریفنگ دی، جو مرحلہ وار ستھرا پنجاب اتھارٹی کو منتقل کیے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منتقلی کا عمل شفاف، منظم اور بغیر کسی تعطل کے مکمل کیا جائے تاکہ صفائی کے نظام پر کوئی منفی اثر نہ پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت اولین ترجیح ہے اور تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے نبھائیں۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اختیارات اور وسائل کی منتقلی کا ریکارڈ باقاعدہ دستاویزی شکل میں رکھا جائے۔