نہم کی نئی درسی کتب کی مارکیٹ میں عدم دستیابی
لاہور(خبر نگار)نہم کی نئی درسی کتب کی مارکیٹ میں عدم دستیابی کے باعث پرائیویٹ و سرکاری سکولوں میں لاکھوں طلبا کیلئے پری نائنتھ کلاسز خطرے میں پڑ گئی۔
پیکٹا کیجانب سے آئندہ سال کیلئے شارٹ سلیبس کی درسی کتب شائع نہیں کی گئیں۔نہم کے نئے سلیبس کیلئے صرف آؤٹ لائن جاری کی گئی ہے ،آؤٹ لائن میں جن سوالات کو نکالا گیا ہے ،انکے بارے تاحال نہیں بتایا گیا،سرکاری سکولوں میں داخلہ برقرار رکھنے کیلئے غیر اعلانیہ طور پر پری نائنتھ کی کلاسز لگائی جاتی ہیں،سرکاری سکولوں میں پری نائنتھ کلاسز کا اجرا کیا جانا قانون کیخلاف ورزی ہے ،آئندہ سال نئی درسی کتب کی چھپائی کیلئے تاحال پبلشرز کے ساتھ ٹینڈر بھی نہیں ہوسکے ۔