خواتین کیلئے روز گار کے مواقع ، ٹیوٹا کی جانب سے جاب فیئر کا انعقاد

خواتین کیلئے روز گار کے مواقع ، ٹیوٹا  کی جانب سے جاب فیئر کا انعقاد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )خواتین کے روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنے کیلئے ٹیوٹا کی جانب سے منعقد ہونے والا جاب فیئر کا انعقاد ہوا۔

 کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے جاب فیئر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منیجربزنس سہولت سینٹر قرۃ العین، سی ا ی او کارپوریشن حیدر علی چٹھہ ،پرنسپل ٹیوٹا میاں افتخار احمد ،ڈسٹرکٹ پلیسمنٹ آفیسر ٹیوٹا سید عمار حسن کے علاوہ مختلف انڈسٹریز کے نمائندوں اورمتعلقہ اداروں کے افسر بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر نے مختلف سٹالز کیلئے مختص جگہ، انڈسٹریل پارٹنرز کی شمولیت، سکیورٹی، داخلہ اور رہنمائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ ٹیوٹا کے زیر اہتمام ایونٹ جاب فیئر گوجرانوالہ کی سینکڑوں خواتین کی پیشہ ورانہ زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا باعث بنے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں