محکمہ ریلوے کے سرکاری سکولز کی آؤٹ سورسنگ کابھی آغاز

محکمہ ریلوے کے سرکاری سکولز کی آؤٹ سورسنگ کابھی آغاز

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )محکمہ ریلوے نے سرکاری سکولز کی آؤٹ سورسنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔

ریلوے سکولز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے سائننگ تقریب کا انعقاد،وزیر ریلوے کی شرکت ،کراچی کے ریلوے بوائز اینڈ گرلز سکول کی آؤٹ سورسنگ کا معاہدہ نجی ایجوکیشن سسٹم کے ساتھ طے پایا ،لاہور کے ریلوے گرلز ہائی سکول مغلپورہ کی آؤٹ سورسنگ کا معاہدہ نجی ایجوکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ہوا ۔لاہور کے ریلوے گرلز سینٹ اینڈریوز سکول/کالج کا معاہدہ بھی نجی کمپنی کے ساتھ طے پا گیا ہے ،لاہور کے دونوں سکولوں کے معاہدوں پر ڈاکٹر ناصر محمود نے دستخط کیے ، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریلوے سکولز کی بہتری کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنایا گیا۔،یہ ماڈل پرائم منسٹر کے ویژن کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہے ، تینوں ریلوے سکول-کراچی بوائز اینڈ گرلز، مغلپورہ گرلز اور سینٹ اینڈریوز گرلز/کالج-کامیابی سے آؤٹ سورس کیے جا چکے ۔،نجی ادارے سکولوں میں معیاری نصاب، تدریسی نظام اور امتحانی ڈھانچہ نافذ کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں