اے ایف ڈی مشن کا فرنچ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ سائٹ کا دورہ

 اے ایف ڈی مشن کا فرنچ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ سائٹ کا دورہ

مسٹر فلپس اور اربن ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ احسن پراچہ نے ایم ڈی واسا سے ملاقات کی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ سے ایجنسیز فرانسیز ڈویلپمنٹ (AFD) کے 2 رکنی مشن نے ملاقات کی فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا بھی موجود تھے ۔ اے ایف ڈی کے دو رکنی مشن ٹاسک ٹیم لیڈر مسٹر فلپس اور اربن ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ احسن پراچہ نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر اے ایف ڈی مشن نے فرنچ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کی سائٹ کا وزٹ کیا اور وہاں پر تعمیراتی کاموں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ایم ڈی واسانے کہا کہ فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو پر تعمیراتی کام مقرر کردہ ٹائم فریم کے مطابق جاری ہے جبکہ پراجیکٹ کی پراگریس میں درپیش چیلنجز سے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر نمٹا جا رہا ہے ۔ کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر آن بورڈ ہیں اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں جا سکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ 30 ملین گیلن ڈیلی کا واٹر سپلائی کا پراجیکٹ فیصل آباد کی عوام کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس پراجیکٹ کی تکمیل سے 6 لاکھ سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں