ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا رات گئے  ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے گذشتہ رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام وارڈز میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بہتری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج اور ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سی او ہیلتھ، ایم ایس سمیت دیگر ڈاکٹرز و سٹاف کو تمام امور میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں