جڑانوالہ تحصیلدار کی کارروائی،قبضہ ختم ، زمین مالکان کے حوالے

جڑانوالہ تحصیلدار کی کارروائی،قبضہ ختم ، زمین مالکان کے حوالے

قبضے کی اطلاع پر وسیم یزدانی اور متعلقہ پٹواری فوری طور پر موقع پر پہنچے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ تحصیلدار کی بروقت کارروائی، چار سالہ قبضہ ختم کروا کر زمین اصل مالکان کے حوالے ۔ تحصیلدار جڑانوالہ محمد وسیم یزدانی نے اہم اور مثالی کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 128 گ ب میں چار سال سے جاری قبضہ ختم کروا دیا۔ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک محنت کش کی ملکیتی جگہ پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر ڈیرہ جمایا ہوا ہے ۔تحصیلدار وسیم یزدانی اور متعلقہ پٹواری فوری طور پر موقع پر پہنچے ، حقائق کا جائزہ لیا اور ریاستی رٹ برقرار رکھتے ہوئے زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر اصل مالکان کے سپرد کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں