ٹو بہ :پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے کی کارکردگی کا جائزہ

ٹو بہ :پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے کی کارکردگی کا جائزہ

سروے جلد مکمل کیا جائے ، درپیش رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے :عمر عباس میلہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی صدارت میں پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) سروے کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر صدف ارشاد، محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ منیجر PSER محمد دانش نے سروے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے 2 لاکھ 65 ہزار 600 سے زائد گھرانوں کا سروے مکمل ہو چکا ہے ، جو مجموعی ہدف کا 63 فیصد بنتا ہے۔ اس کے علاوہ سروے کے دوران درپیش چیلنجز اور رکاوٹوں سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنرنے تمام محکموں پر زور دیا کہ مشترکہ کوششوں سے باقی ماندہ سروے جلد مکمل کیا جائے اور درپیش رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ PSER سروے ہر گھرانے تک عوامی خدمات کی بروقت اور شفاف رسائی ممکن بنائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں