ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری ، لوگوں کے مسائل سنے

 ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری ، لوگوں کے مسائل سنے

درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی کی ہدایت کسی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں :نوید عاطف، پولیس خدمت مرکز کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدا مات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقا دکیا ۔ ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔فیلڈ افسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے۔

دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ علاوہ ازیں  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوید عاطف نے پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز اور ای سائن ٹیسٹ سنٹر کا سرپرائز وزٹ کیا۔ دوران وزٹ ڈی پی او نے پولیس کے کام کا جائزہ لیا اور شہریوں سے پولیس سروسز کے حوالے سے فیڈبیک لیا۔ڈی پی او نے پولیس خدمت مرکز میں مختلف کاؤنٹرز پر شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، جہاں ون ونڈو آپریشن کے تحت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پولیس تحفظ مرکز کا بھی وزٹ کیا اور ٹرانسجینڈرز سمیت دیگر محروم طبقات کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔مزید برآں، ڈی پی او نے ٹریفک ای سائن ٹیسٹنگ سنٹر میں ٹریفک لائسنسنگ دفتر کا وزٹ کر کے ورکنگ کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے فیڈبیک لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں