غریب شہری کی 2 کنال 9 مرلہ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی

 غریب شہری کی 2 کنال 9 مرلہ  اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی

کلورکوٹ (نامہ نگار )کلورکوٹ کے نواحی علاقے کانجن نشیب میں غریب شہری محمد اعظم کی 2 کنال 9 مرلہ اراضی کئی سالوں سے قبضہ مافیا کے زیر استعمال تھی، وہ اسی رقبے سے گندم کی کاشت بھی کر رہے تھے ۔

متاثرہ شہری محمد اعظم کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد عارف انجم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نائب تحصیلدار شیر محمد ملک کو ہدایت کی کہ موقع پر جا کر زمین واگزار کروا کر اصل مالک کے حوالے کی جائے ۔نائب تحصیلدار شیر محمد ملک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا اور قانونی طریقہ کار کے مطابق اصل مالک محمد اعظم کے حوالے کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں