ادبی فورم ہم سخن بھیرہ کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس،خصوصی نشست منعقد کرنے کا فیصلہ
بھیرہ(نامہ نگار )ادبی فورم ہم سخن بھیرہ کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس گلوبل اسٹڈی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں معروف ادیب و شاعر علی سردار جعفری کے فکری اور ادبی فن پر ایک خصوصی تنقیدی و تحقیقی نشست منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کوہلیاں نثار علی بھٹی نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا کہ \"ترقی پسند فکر کا روشن مینار - علی سردار جعفری\" کے عنوان سے یہ نشست 14 دسمبر بروز اتوار، دن 3 بجے سید وقار علی تقوی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔