صفا ئی کے معیار پر کو ئی سمجھوتا نہیں کیا جا ئیگا ، کمشنر راولپنڈی
انجینئر عامر خٹک کا دورہ آر ڈبلیو ایم سی ،صفا ئی انتظامات بہتر بنانیکی ہدایت
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، سی ای او رانا ساجد صفدر نے اُن کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران کمشنر کو کمپنی کی مجموعی کارکردگی، جاری صفائی آپریشنز اور سمانیٹرنگ کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر راولپنڈی نے ڈویژن بھر کی تمام تحصیلوں اور دیہات میں جاری صفائی آپریشن کا لائیو معائنہ کیا، مانیٹرنگ سٹاف کو مزید فعال اور صفائی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا شہری علاقوں کی طرح دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھو تا نہیں کیاجا ئیگا ۔ انہوں نے فیلڈ سٹاف کی حاضری پر سخت چیک رکھنے اور صفائی آپریشن میں استعمال ہونے والی تمام گاڑیوں کو مکمل فعال حالت میں رکھنے کا بھی حکم دیا۔