کرکٹ گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن،سی ڈی اے و پی سی بی میں معاہدہ

 کرکٹ گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن،سی ڈی اے و پی سی بی میں معاہدہ

دونوں اداروں کا کرکٹ کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) سی ڈی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مابین وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سے ملاقات کے دوران ہوئے ۔ ایم او یو کے تحت اسلام آباد میں نوجوان کھلاڑیوں میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائیگا جس میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ یہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نہ صرف کھلاڑیوں کی شفاف سلیکشن میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ انہیں کوچنگ اور بین الاقوامی معیار کی تربیت بھی فراہم کرے گا۔ ملاقات میں باہمی تعاون سے اسلام آباد میں کرکٹ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کاوشیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں