حکومت اعلیٰ تعلیمی تحقیق سے استفادہ کیلئے تیار ہے ،رانا مشہود

 حکومت اعلیٰ تعلیمی تحقیق سے استفادہ کیلئے تیار ہے ،رانا مشہود

نوجوانوں کے روزگار، ٹریننگ کیلئے 4ایز ماڈل پر کام کر رہے ،خطاب کامسٹیک سیکرٹریٹ میں ریکٹرز کانفرنس، 170سے زائد وی سیز ، ریکٹرز کی شرکت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئر مین رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اعلیٰ تعلیمی تحقیق سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے ۔ ہم نوجوانوں کی ہنرمندی، روزگاراورٹریننگ کے لیے چارایز کے ماڈل پر کام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا ااظہارانہوں نے ایپ سپ کے زیرِاہتمام کامسٹیک سیکرٹریٹ میں ریکٹرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملک بھر کی جامعات کے 170 سے زائد وائس چانسلرز، ریکٹرز اور اعلیٰ تعلیمی ماہرین نے شرکت کی ۔رانا مشہود نے کہا پاکستان کی پہلی یوتھ پالیسی 2010 میں بنائی گئی،وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ کو روزگار، ٹریننگ اور بیرون ملک مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ۔چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبد الرحمان، ڈاکٹر سمیرا رحمان، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری ، صدر ایپ سپ اسلام آباد ڈاکٹر عبدالباسط نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں