ڈی سی میانوالی کا شہر کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ
شہر کی خوبصورتی کیلئے اربن کو ریڈورکے منصوبہ پر کا م کاآغاز شروع:بریفنگمنصوبے پر کا م کی رفتار کو سپیڈ اپ کر کے اسے جلد مکمل کیا جا ئے ،اسد عباس
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مر یم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر کی تزئن وآرائش اور تعمیروترقی یقینی بنا نے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے میانوالی شہر کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے دورے کاآغاز جی پی او چوک سے کیا اور میانوالی شہر کے اربن بیو ٹیفکیشن منصوبہ کے ترقیاتی کا موں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ شہر کی خوبصورتی کے سلسلہ میں اربن کو ریڈورکے منصوبہ پر کا م کاآغاز کر دیاگیا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ اس منصوبہ کے تحت رو ڈ کے دونوں اطراف کی تزئن وآرائش کی جا ئے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ایم سی کے افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت میانوالی کے شہریوں کو سیر وتفریح کے بہترین مواقع فراہم کر نے کے سلسلہ میں جی پی اوچوک تا گلبر گ چوک تک ایریا کی تزئن وآرائش کی جارہی ہے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس منصوبے پر کا م کی رفتار کو سپیڈ اپ کر کے اسے جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور لاری اڈا کے مکمل ہو نے والے تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا۔انہوں نے سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ مسافر بسوں کو اڈا کے اندر شفٹ کر کے فوری طور پر فنگشنل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسئن بلڈنگز کو ہدایت کی کہ لاری اڈا کیلئے مزید درکار فنڈز کیلئے کیس تیار کر کے بھجو ایا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ لاری اڈا کے سامنے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا ئے ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ایم سی مدثر عارف،اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قوم شیخ، ڈپٹی ڈا ئریکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان، سی او ایم سی و ضلع کو نسل ایم سی ملک خرم افتخار، ایکسئن بلڈنگز اعظم غفور کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران مو جود تھے ۔