کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کا اچانک دورہ
مختلف وارڈز کا معائنہ ،مریضوں کی عیادت کی ، ادویات کی دستیابی پر گفتگو
خوشاب(نمائندہ دُنیا )کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر اے ڈی سی آر خوشاب، ڈپٹی ایم ایس اور ڈیوٹی ڈاکٹر موجود تھے ۔ کمشنر سرگودھا نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ادویات کی دستیابی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اسپتال میں صفائی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی ایم ایس نے کمشنر سرگودہا کو ہسپتال کی مجموعی صورتحال اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت علاج اور بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔