زرعی پانی کے تنازع پر بزرگ شہری اور پوتا تشدد کا نشانہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)زرعی پانی کے تنازع پر مخالفین نے بزرگ شہری کو پوتے سمیت قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے چک نمبر 67 ج ب کے رہائشی سلیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے پوتے کے ہمراہ زرعی اراضی پر کام میں مصروف تھا کہ اس دوران مخالفین نے زرعی پانی کے تنازعے پر انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈوں، سوتوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا، جس کے بعد ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔