ٹو بہ ٹیک سنگھ:سکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی ،نظرثانی شدہ شیڈول جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ:سکول ٹیچنگ انٹرنز کی  بھرتی ،نظرثانی شدہ شیڈول جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول ٹیچنگ انٹرنز (STIs) کی بھرتی کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راحیلہ جمیل کے مطابق بھرتی کے نئے مراحل مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد نافذ کیے جائیں گے ۔شیڈول کے مطابق6 دسمبر کو تمام سرکاری اسکولوں کے نوٹس بورڈز پر ابتدائی میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی۔8 تا 10 دسمبر تحصیل سطح کی کمیٹیاں شکایات اور اعتراضات کی سماعت کریں گی۔11 تا 13 دسمبر شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے ۔15 دسمبر، صبح 10 بجے  حتمی میرٹ لسٹ متعلقہ اسکولوں اور STI پورٹل پر شائع کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں