حب رسول ﷺ سے جنت کا راستہ ملتا ہے :قاری محمد سلمان عثمانی
چناب نگر (نامہ نگار ) مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ چناب نگر کے ناظم مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا ہے کہ افراتفری کے دور میں حب رسول ﷺ سے جنت کا راستہ ملتا ہے ۔ امن ہمیں آمنہ کے لعل کی برکت سے ملا ہے۔
حب رسول ﷺ کی مالا میں پروئے مسلمان متحد ہو جائیں، نام محمد ﷺ سے دونوں ہونٹ جڑ جاتے ہیں، کلمہ طیبہ پڑھنے والے کیوں نہیں جڑ جاتے ؟مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ حب رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ قوم اپنی صفوں میں انتشار اور نفرت کی بدبو پیدا نہ ہونے دے ۔