ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ، ہیروئن برآمد
پینسرہ (نمائندہ دنیا )ایئرپورٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ سب انسپکٹر ثاقب ریاض نے ملزم کی ریکی کے بعد سدھار کے رہائشی آصف عرف اعظم ولد بشیر احمد کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے 1220 گرام ہیروئن پاوڈر برآمد کی گئی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔