ہیومن رائٹس اینڈ ڈیجیٹل رائٹس پر سیمینار کا انعقاد
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ویمن پروٹیکشن سنٹر کے زیر اہتمام زرعی یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں ہیومن رائٹس اینڈ ڈیجیٹل رائٹس، خواتین و بچوں کا تحفظ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔
یہ پروگرام انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈے کے موقع اور صوبہ بھر میں جاری 16 روزہ انسدادِ صنفی تشدد مہم کے اختتامی ایونٹ کے طور پر ترتیب دیا گیا۔تقریب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل خان اور چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف رورل سوشیالوجی ڈاکٹر صدف محمود نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قصرِ بہبود فیصل آباد کی منیجر ریحانہ یاسمین نے انسانی حقوق، ڈیجیٹل رائٹس اور خواتین و بچوں کے آن لائن تحفظ کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔