انجمن بیداری برائے خواتین کے زیر اہتمام 16روزہ سرگرمی مہم اختتام پذیر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)انجمن بیداری برائے خواتین اور تحریک کے زیر اہتمام 16روزہ سرگرمی مہم اختتام پذیر ہوگئی ،سونیا جاوید،سونیا پطرس ،لائبہ، ڈاکٹر ارم سلطانہ، ڈاکٹر غلام مصطفی،ڈاکٹر صدف محمود نے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اظہار خیا ل کیا۔۔۔
اور کہا کہ قوانین کی موجودگی کے باوجود خواتین کو مختلف شکلوں تشدد کا سامنا ہے ،انہوں نے نشاندہی کی کہ یکم جنوری سے 31اگست 2025تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں خواتین کے خلاف تشدد کے 54000واقعات رپورٹ ہے ،ان میں زیادتی اور ہراساں کرنے کے 26000واقعات شامل ہیں ،انہوں نے ذمہ داروں کیخلاف مربوط اور مضبوط کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔