ماں بیٹی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنادیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹی کو قابو کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔
تھانہ گڑھ میں سکینہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ بیٹی کے ہمراہ گھر پر موجود تھی اس دوران ملزموںکی جانب سے انہیں قابو کرلیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔