منشیات فروش دیمک ، ناسوروں کا خاتمہ کرینگے :ڈاکٹرنوید عاطف

منشیات فروش دیمک ، ناسوروں کا خاتمہ کرینگے :ڈاکٹرنوید عاطف

طلبا کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی دینا بھی بہت ضروری ہے ، ڈی پی او کی گفتگو

چناب نگر(نامہ نگار)منشیات فروش ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں نا جانے کتنے لوگ ان افراد کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان ناسوروں کا خاتمہ کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹرنوید عاطف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات سے ہماری نوجوان نسل بری طرح تباہ ہورہی ہے طلبا کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی دینا بھی بہت ضروری ہے۔

انشا اﷲ ضلع چنیوٹ کو منشیات سے پاک کر کے اپنی نسلوں کو نشہ کی لعنت سے بچایا جائے گا، منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا عمل بھی جاری ہے اور منشیات فروشوں کو عدالتوں سے سزائیں بھی دی جاری ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تاہم عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ منشیات سے پاک معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں