جھنگ:پرائیویٹ ایمبولینسز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا

جھنگ:پرائیویٹ ایمبولینسز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا

کوئی بھی پرائیویٹ ایمبولینس بغیر رجسٹریشن کے سڑک پر نہیں چل سکے گی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے ضلع بھر میں پرائیویٹ ایمبولینسز کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو محفوظ، معیاری اور بروقت ایمرجنسی ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کہا کہ اب کوئی بھی پرائیویٹ ایمبولینس بغیر رجسٹریشن کے سڑک پر نہیں چل سکے گی اور نہ ہی کسی مریض کو منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

صرف وہی ایمبولینسز سڑکوں پر چلنے کی اہل ہوں گی جو ریسکیو 1122 کے مقرر کردہ طبی و حفاظتی معیار پر پورا اتریں گی۔انہوں نے بتایا کہ تمام پرائیویٹ ایمبولینسز کا معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ سہولیات اور عملہ ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل اہل ہو۔ سلطان محمود نے کہا کہ یہ قدم نہ صرف عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ پرائیویٹ سروسز کو ایک مربوط نظام کے تحت لانے کی اہم پیش رفت بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں