گل داؤدی : 200 اقسام کے پھول گملوں میں آویزاں
1لاکھ سے زائد شہریوں کا اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ جیلانی پارک کا رخ کیا
لاہور (آن لائن) ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے زیراہتمام سالانہ گل داؤدی نمائش 2025 جیلانی پارک میں اپنی تمام تر رعنائیوں اور دلکشیوں کے ساتھ جاری ہے ، جہاں رنگ برنگے پھولوں کی خوشبو اور حسن نے شہریوں کو اپنی جانب متوجہ کر رکھا ہے ۔ ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ جیلانی پارک کا رخ کیا اور اس دلکش نمائش سے بھرپور لطف اٹھایا۔شہریوں کی بڑی تعداد نے نمائش کے شاندار انتظامات، تخلیقی اندازِ آرائش اور جدید خوبصورتی پر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کی کاوشوں کو سراہا۔ نمائش میں 200سے زائد اقسام کے پھول اور ہزاروں خوبصورت گملے آویزاں کیے گئے ہیں، جنہوں نے پورے پارک کو رنگوں اور خوشبوؤں کا حسین گلدستہ بنا دیا ہے۔