والدین کی خدمت میں دین و دنیا کی کامیابی :آصف رضا قادری

والدین کی خدمت میں دین و دنیا کی کامیابی :آصف رضا قادری

ماں باپ کیلئے دعائے مغفرت کرنا ہمارے اور ان کے لیے صدقۂ جاریہ ہے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)والدین کے چہرے کو محبت سے دیکھنا عبادت میں شمار ہوتا ہے اور اس پر حجِ مقبول کا ثواب ملتا ہے ، جبکہ اسلام میں والدین کی نافرمانی کو شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ قرار دیا گیا ہے ۔ والدین کی خدمت میں ہی ہمارے لیے دین و دنیا کی کامیابی، سعادت اور فلاح و نجات پوشیدہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر اور ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے بانی و قائد سنی تحریک مولانا محمد سلیم قادری شہیدؒ کی والدہ ماجدہ کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے منعقدہ لنگر کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دینِ فطرت اور مکمل ضابطۂ حیات ہے اور والدین سے محبت کسی ایک دن کی محتاج نہیں۔ ماں باپ کے لیے دعائے مغفرت کرنا ہمارے اور ان کے لیے صدقۂ جاریہ ہے ۔ والدین کی عظمت و اہمیت سب سے زیادہ ہے اور ربِ کائنات کی نعمتوں میں والدین ایک عظیم نعمت ہیں، جن کی خدمت کے صلے میں اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کی کامیابی عطا فرماتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں