کھرڑیانوالہ:تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن ناکام
بلوچنی (نمائندہ دنیا )کھرڑیانوالہ میں اے سی جڑانوالہ، میونسپل کمیٹی، پیرا فورس اور ٹریفک واڈنز کی متعدد کارروائیوں کے باوجود تجاوزات کا مسئلہ برقرار ہے ۔
میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ میں طویل عرصے سے ناجائز تجاوزات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اے سی جڑانوالہ رنگزیب گورایہ نے پیرا فورس کے ہمراہ متعدد بار کامیاب آپریشن کر کے دکانوں کو سیل اور بھاری جرمانے عائد کیے ، جبکہ باربی کیو روڈ سلپ روڈ پر سڑک پر غیر قانونی کاؤنٹر، کرسیاں اور دکانداروں کے سٹال ہٹائے گئے ۔اہلیان علاقہ نے ان کارروائیوں کو سراہا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر افسروں کے وزٹ کے فوراً بعد دوبارہ ریڑیاں، چھابڑیاں اور دکانداروں کے سٹال سڑکوں پر لگ گئے ، جس سے عوامی مسئلہ جوں کا تو رہ گیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ اور ڈی سی فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے اپیل کی ہے کہ بازار، سلپ روڈ، کھرڑیانوالہ چوک، تھانے کے سامنے اور سروس روڈز سے تجاوزات کا مستقل حل نکالا جائے۔