ٹھیکریوالا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، خاتون گرفتار، ساتھی فرار

ٹھیکریوالا پولیس کی منشیات فروشوں کے  خلاف کارروائی، خاتون گرفتار، ساتھی فرار

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکری والا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 اے ایس آئی محسن باجوہ نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمہ شمع صدف سکنہ 241 چنچل والا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 16 بوتلیں شراب اور 1100 گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ اس کا ساتھی شہزاد مسیح فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں