گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں سکیورٹی موک ایکسرسائز

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں سکیورٹی موک ایکسرسائز

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ماموں کانجن (509 گ ب) میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر حساس اداروں نے شرکت کی۔

موک ایکسرسائز کے دوران فرضی دہشت گردوں کے سکول میں حملے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ماموں کانجن پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے کارروائی کی، دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فرضی زخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا۔ دیگر حساس اداروں نے بھی اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں مکمل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں