گڑھ مہاراجہ: ٹریفک حادثہ رکشے میں سوار 2 افراد زخمی

گڑھ مہاراجہ: ٹریفک حادثہ  رکشے میں سوار 2 افراد زخمی

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا)سبزی منڈی گڑھ موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹرک کی رکشے سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔

تھانہ گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقے سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرک کی رکشے سے ٹکر کے باعث رکشے میں سوار لڑکی اور ڈرائیور زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کی موٹربائیک ٹیم بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں