سابقہ رنجش ،خواتین سمیت اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ روشن والا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ثنااللہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزم دھمکیاں دیکھتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔